الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا

 
0
220

خیبرپختونخوا 01 فروری 2022 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا۔

بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں الیکشن کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا کہ وہ بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے میں ملوث تھے ۔

الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا ۔