خیبر ٹیچنگ ہسپتال، گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث3ملازمین فارغ

 
0
402

پشاورمئی 5(ٹی این ایس): پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے گر دوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث تین ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے دو کو فارغ اور ایک کو معطل کردیا ہے، تینوں اہلکار گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ملازمین کے خلاف ہسپتال انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائیلائیسز ٹیکنیشن شعیب خان اور اینستھزیا ٹیکنیشن عبدالبصیر کو ہسپتال سے فارغ کردیا ہے اور مزید کارروائی کے لئے ان کا کیس محکمہ صحت کو بھیج دیا ہے جبکہ چوکیدار محمد حسین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلائیسز ٹیکنیشن شعیب خان،عبد البصیر اینستزیا ٹیکنیشن اور وارڈ چوکیدار حسین گزشتہ چھ ماہ سے آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ ہسپتال چلا رہے تھے۔انتظامیہ کے مطابق تینوں اہلکاروں کو آزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔