بجلی، شارٹ فال ایک ہزار 183 میگاواٹ تک پہنچ گیا

 
0
580

اسلام آباد مئی 5(ٹی این ایس): ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار 183 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاکستان میں اس وقت 17 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 183میگاواٹ ہے جس کے باعث شارٹ فال ایک ہزار 183 میگاواٹ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 10 فیصد سے کم لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی جبکہ 10 فیصد سے زائد خسارے والے فیڈرز پر اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے یہ اعدادوشمار صبح 9 بجے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔