مسلمانوں کے قاتل انتہا پسند ہندؤوں کو سزا دی جائے ،نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کا مطالبہ 

 
0
320

نئی دہلی جنوری 26(ٹی این ایس)نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ملک میں مسلم اور اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کی ہے اور حکومت سے ا ن انتہا پسند ہندؤوں کے خلاف اقدامات کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔بھارت میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی تقریب میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا ملک میں جاری اقلیت دشمنی میں جو عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انتہا پسند ہندؤوں نے ملک میں موجود مسلمانوں کا قتل عام کیا ٗدلت برادری کے افراد کو زندہ جلا کے پھینک دیا اور اب انہوں نے ہمارے گھروں میں گھس کے ہمارے بچوں کو مارنا شروع کر دیا ہے ،ہمیں اس طرح کے حملوں کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہئے ۔