پشاور کی ڈی این اے لیباریٹری میں کٹس کی فراہمی تاخیر کا شکار

 
0
332

پشاور جنوری 26(ٹی این ایس)پشاور میں قائم ڈی این اے لیباریٹری نے 600 ڈی این اے کٹس کی خریداری کے لئے نجی فرم کو ایک ماہ قبل23 لاکھ روپے ادا کئے گئے تاہم اب تک کٹس فراہم نہیں کی جا سکیں ٗ پہلے سے موجود 300 کٹ انتظامیہ کی عدم توجہی کیباعث زائد المیعاد ہو کر ناکارہ ہوگئیں۔پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں فرانزک ڈی این اے لیباریٹری تقریبا دو سال قبل قائم کی گئی جس کی عمارت پر 4 کروڑ اور آلات ساڑھے 4 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔لیباریٹری حکام کے مطابق کٹ فراہم کرنے والی کمپنی کہتی ہے کہ کٹس امریکا سے درآمد کی جاتی ہیں اور دستیاب کٹ زینب کیس میں استعمال کی جاچکی ہیں۔