پاک بحریہ کے جہازوں کا کینیا اور تنزانیہ کا دورہ ٗکمانڈنگ آفیسرز نے د فاعی حکام اور حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں 

 
0
826

نیروبی جنوری 26(ٹی این ایس)پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر نے کینیا اور پی این ایس خیبر نے تنزانیہ کا دورہ کیا جہاں کمانڈنگ آفیسرز نے کینیا کے پیپل ڈیفنس فورسز کے چیف، کمانڈر اور د فاعی حکام اور حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تنزانیہ اور کینیا کی بندرگاہ پہنچنے پر میزبان بحری افواج نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پْرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈرنے پی این ایس نصرکے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ کینیا کے د فاعی حکام اور حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے تنزانیہ پیپل ڈیفنس فورسز کے چیف، کمانڈر تنزانیہ نیوی سے ملاقاتیں کیں۔کینیا اور تنزانیہ کے حکام نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔دونوں جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے کینیا اور تنزانیہ کے فلاحی اداروں میں تحائف اور ادویات تقسیم کیں۔مختلف ممالک کے سفارتکاروں ،دفاعی حکام اور اہم پاکستانی شخصیات نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔