صبا قمر کی ‘ہندی میڈیم نے بالی ووڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 
0
1396

ممبئی،05اپریل(ٹی این ایس):پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم نے بالی ووڈ کے خانز سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اورعامر خان کی دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز، باکس آفس پر دھوم مچا دیبھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر بہترین آغاز کرتے ہوئے24.31کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا۔ ہندی میڈیم تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی ہے جبکہ چینی باکس آفس پر سلمان خان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان نے ریلیز کے آغاز پر 14.61اور عامر خان کی ‘دنگل نے 12.99کروڑ کا بزنس کیا تھا اور اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر کی ہندی میڈیم بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔صبا قمر کی ‘ہندی میڈیمنے بالی ووڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیاسکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر نیبھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار اداکیا ہے۔صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز، باکس آفس پر دھوم مچا دی فلم ’ہندی میڈیم‘گزشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم’ہندی میڈیم‘ کو بہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز، باکس آفس پر دھوم مچا دی دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز، باکس آفس پر دھوم مچا دی واضح رہے کہ بھارت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعدفلم ساز بھوشن کمار نے ہندی میڈیم کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کیا۔صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ چین میں ریلیز، باکس آفس پر دھوم مچا دیان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی جبکہ امکان ہے کہ فلم رواں برس کے آخر میں ریلیز کردی جائے۔