ریاض میں شاہی محل کے قریب کھلونا ڈروان مارگرایا،شاہ سلمان موجود نہیں تھے

 
0
417

ریاض, اپریل 22(ٹی این ایس): اعلیٰ سعودی حکام اور ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض میں بلا اجازت پرواز کرنے والے کھلونا ڈروان کو مار گرایا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں شاہی محل کے قریب گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے وقت سعودی فرما نروا سلمان بن عبدالعزیز شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع خزامہ میں قائم چیک پوسٹ پر فورسز نے ڈرون کو دیکھا اور پہلے سے موصول شدہ حکامات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ واقعے کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کے فوراً تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔بعض ٹوئٹ میں واقعے کو بادشاہت کے خلاف بغاوت سے جوڑا گیا ہے۔