تعصبات معاشروں کو تباہ اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں، امام حرم

 
0
332

تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے،ڈاکٹر صالح بن حمید
مکہ مکرمہ12مئی(ٹی این ایس)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خبردار کیا ہے کہ تعصبات خطرناک سماجی امراض ہیں۔ یہ انسانیت کو کھوکھلا کردیتے ہیں۔ تعصبات افراد، اقوام اور معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ یہ ایسی آفت ہے جب بڑھتی او رپھیلتی ہے تو انسانوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتی ہے۔ تعصبات معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تعصبات کی ہوا چلتی ہے تو تعلیم یافتہ غیر تعلیم یافتہ ، مہذب ، غیر مہذب ، دیندار اور غیر دیندار ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ یہ غرور کا سرچشمہ ہے۔ یہ ظلم کی تحریک دیتے ہیں۔ یہ نفرت اور بدعنوانی کا بہت بڑا سبب ہیں۔ امام حرم نے کہا کہ تعصب اور عصبیت زمانہ جاہلیت کی پیداوار ہیں۔ تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔ یہ نفرت ، تفرقہ ، گمراہی ، بغض کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تعصبات حق و انصاف اور اصول پسندی کے دشمن ہیں۔