ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخواہ نے محکمہ ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کی غیر قانونی طور پر بھرتیاں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

 
0
342

پشاور اپریل 22(ٹی این ایس)نیب خیبرپختونخواہ نے محکمہ ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پرمحکمہ ٹورازم میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے، اس حوالے سے تحقیقات کا حکم ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں دیا گیا،دوسری جانب نیب نے ڈی آئی خان کی ڈی ای او کے خلاف غیر قانونی طور پر مختلف کیڈر بھرتی کرنے کے الزام پر بھی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ شانگلہ کے سینئر آڈیٹرعمر حیات کے خلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان نیب کے مطابق ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر آفیسر نوشہرہ کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ملزم پر ٹیکس کلیکشن کے ٹھیکے اپنے پسندیدہ لوگوں کو دیئے ہیں۔