ملک میں حقیقی اصلاحات کے لیے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے،احمدی نژاد

 
0
536

تہران, اپریل 22(ٹی این ایس): ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے ایک بار پھر ملک کے سپریم لیڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ ملک میں حقیقی اصلاحات شروع کرنے کے لیے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے۔ اس سے پہلے کے آنے والا طوفان نظام کو بہا لے جائے حکومت کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا۔ ان کا اشارہ متوقع عوامی غیض وغضب کی جانب تھا۔ایرانی ٹی وی کو انٹرویومیں سابق صدر احمدی نڑاد نے مرشد اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ شفافیت کامظاہرہ کریں، اپنے کام کی نوعیت اور دیگر عہدیداروں کی ذمہ داریوں اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔ حکومتی عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مجھے زندگی میں کبھی غلط بیان اور جھوٹ بولنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی مگر یہاں صرف ایک چیز سب سے اہم ہے اور مجھے بھی اس بارے میں بات کرنا ہے۔ جب آپ ہرطرف لوگوں کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ عدلیہ کرپٹ ہے تو میں بھی عدلیہ کے سربراہ کے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں۔