روس نے شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی

 
0
415

نیویارک، اپریل 15 (ٹی این ایس): یو این سیکیورٹی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں روس، چین اور بولیویا شامل ہیں جبکہ آٹھ رکن ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ چار ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

روس کا مؤقف تھا کہ شام میں امریکا اور اتحادیوں کے حملے کھلی جارحیت اور عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے اس لیے اقوام متحدہ حالیہ حملے کی مذمت کرے۔ روسی سفیر واسلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت نے سلامتی کونسل کے سفارتی حل کو کمزور کردیا ہے، روس کو شام میں امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر شک ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا ہے امریکی صدر جب ریڈ لائن کھینچ دیتے ہیں تو عمل ضروری ہوجاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے شام کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت محدود کردی ہے، اگر شام کی طرف سے دوبارہ زہریلی گیس استعمال ہوئی تو امریکا ضرور حملہ کرے