ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، 2روز بعد مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے سے خودکشی کرنا بہتر ہے:فواد چوہدری

 
0
367

اسلام آباد، اپریل 14 (ٹی این ایس): تحریک انصا ف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، 2روز بعد مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے سے خودکشی کرنا بہتر ہے، 29اپریل کوجلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے آج یہاں پارٹی اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلا س میں نگراں حکومت کے ناموں پرغور کیا گیا۔

نگران وزیراعظم کیلئے نام خورشید شاہ نے مانگے ہیں۔شاپ محمود قریشی نگران وزیراعظم کے نام اپوزیشن لیڈر کو دیں گے۔فواد نے کہا کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔آئندہ 2روز بعد مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازاپنے والد کی تاریخ پڑھیں انہیں اسٹیبلشمنٹ کا پتا چل جائے گا۔مریم نواز حادثاتی طور پرسیاستدان بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے امیدواروں سے آن لائن فارم لیے ہیں۔پی ٹی آئی کو ممبرشپ کیلئے 2ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔آخری تاریخ 4مئی مقرر کی ہے۔پی ٹی آئی کا الیکشن سیل تعریف کا مستحق ہے۔فواد نے کہا کہ 29اپریل کوجلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔مینارپاکستان جلسہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم کا آغاز ہوگا۔عمران خان 19اور 24مئی کولاہور کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ساری عمر بھائی بھائی رہے۔پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے سے خودکشی کرنا بہتر ہے۔جولوگ الیکشن سائنس کوسمجھتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔