میانمارحکومت کیخلاف احتجاج،مظاہرین کی ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش

 
0
497

اسلام آباد:ستمبر 8 (ٹی این ایس)اسلام آباد میں میانمار حکومت کیخلاف احجاجی ریلیاں سرینا چوک پہنچ گئیں۔سرینا چوک میں مظاہرین کی خاردار تاریں ہٹا کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میانمار کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔احتجاجی ریلیاں سرینا چوک پہنچ گئی ہیں۔ریلیوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان،وکلاء اور تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔مظاہرین نے سرینا چوک پہنچ کر خاردار تاریں ہٹانا شروع کر دی ہیں تا کہ ریڈ زون میں داخل ہو سکیں۔خاردار تاریں ہٹانے کے معاملے پرلاٹھیوں سے لیس مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر رکاوٹ عبور کر کے برا کے سفارتخانے پہنچیں گے جس پر ماحول کشیدہ ہو گیا ۔