راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی ،راہگیروں کو لوٹنے والے گینگ اسلحہ سمیت گرفتار

 
0
499

راولپنڈی ستمبر 8 (ٹی این ایس) راولپنڈی تھانہ آر اےبازار  پولیس کی بڑی کاروائی ،راہگیروں کو لوٹنے والے گینگ اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ عرصے سے نوجوان لڑکے گینگ کی صور ت میں رات کے وقت پیدل  اور موٹر سائیکل  پر سوار  شہریوں کو  روک کر نقدی و موبائل  چھین  لیتے  تھے  جس کی وجہ سے راولپنڈی شہر  کی عوام میں  شدید خوف و حراس  پایا جاتا تھا،عیدالضحی قریب تھی روز  بروز  وارداتوں  میں اضافہ ہو رہا تھا ،

ایسی سنگین صورتحال کا فوری ادراک کرتے ہوئے  سی پی او  راولپنڈی  نے ایس پی پوٹھوہار  ڈویژن راجہ  طیفور احمد  ڈی ایس  پی ۔ایس  ڈی  پی او  صاحب کینٹ سرکل  کی زیر نگرانی  طارق  مسعود انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ آر اے بازارکی زیر قیادت محمد ادریس  ایس آئی محمد ریاض ایس آئی  و دیگر  ملازمان تھانہ آر اے بازار  پر مشتمل  ٹیم تشکیل دے کر  ملزمان  کی گرفتاری کا خصوصی  ٹاسک  دیا گیا ،جنہوںنے دن رات محنت کر کے جاں فشانی  سے کام کرتے ہوئے  ان واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ۔جس کی وجہ سے  راولپنڈی کی عوام نے سکھ کا  سانس لیا اورعید  کے ایام  خوش و خرم میں  گزارے۔

 

پولیس زرائع کے مطابق  ملزمان کا طریقہ واردارت انتہائی شاطرانہ تھا۔ملزمان شام کے وقت اکھٹے ہو کر   پیدل  اور موٹر سائیکل  پر سوار  لوگوں کو ویران اور  تاریک  جگہ  پر کھڑے ہو  کر پسٹل کی نوک  پر لوگوں کو لوٹتے تھے  اور پارکنگ  وغیرہ میں کھڑے  موٹر سایئکل چوری کرتے  تھے۔