آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ

 
0
421

راولپنڈی :ستمبر 8 (ٹی این ایس) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت204ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی،جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفسادکی اب تک کی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس میں ملک کودرپیش داخلی و خارجی چیلنجزاور سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں شرکاء نے ملک دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکی اب تک کی پیشرفت کاجائزہ بھی لیا۔