اسلام آباد، اپریل 15 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس،پاک رینجرز اور کاحساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن،سرچ آپریشن تھانہ ترنول کے علاقوں جی ٹی روڈترنول کے دونوں اطراف،پنڈپراچہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 150مشکوک افرد کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے.