تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر دو دکانداروں کو گولیاں مار دیں

 
0
467

اسلام آباد، اپریل 14 (ٹی این ایس): تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر دو دکانداروں کو گولیاں مار دی گئیں ہیں ۔بھتہ خوروں نے موبائل فون کی دکان میں  موجود کفایت اللہ اور مسعود نامی افراد کو نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔ واقعہ منڈی موڑ پر پیش آیا۔

زخمیوں کو  ہولی ہسپتال منتقلکیا گیا جہاں زخمی کفایت اللہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹراس کی جان بچانے کی کوششیںکر رہے ہیں۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس ہسپتال پہنچ گئی جو بیان میں بھتے کا ذکر نہ کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

زخمی افراد اور دیگر لوگوں نے وزیر داخلہ،آئی جی اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ  واقع کا فوری نوٹس لیں اور انھیں انصاف دلوائیں۔