اسلام آباد پولیس تھانہ نیلور کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار

1
52

اسلام آباد ستمبر 20 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس تھانہ نیلور کی بڑی کاروائی۔ ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی زیر نگرانی ڈی ایس پی نیلور اقبال خان، ایس ایچ او تھانہ نیلور ارشد علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لیے۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان جبراقبال، مقصود عزیز شامل ہیں۔ ملزمان اسلام آباد کی حدود میں گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل، 5 موبائل فون زیورات، ایل ای ڈی، انٹرنیٹ ڈیوائسز کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والا اسحلہ و ایمونیشن برآمد۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ، کھنہ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج تھے۔ ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے تھانہ نیلور کے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کو شاباش۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here