میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا، بلاول بھٹو

 
0
129

اسلام آباد 31 اگست 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔ میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پیپلزپارٹی کالے قانون کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔