حکومت کا عدلیہ پر جوابی وار، عدلیہ سے سرکاری گھر واپس واپس لینے کا فیصلہ

 
0
383

اسلام آباد ، اپریل 15 (ٹی این ایس):حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ججز سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ اسلام آباد، ڈسٹرکٹ کورٹ اور دیگر عدالتوں کے ججز نوٹیفیکیشن کے زد میں آئنگے جن میں پی ٹی وی پارلیمنٹ کیس سننے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شارخ ارجمند بھی شامل ہیں،نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے بھی گھر خالی کرایا جائیگا

وزات ہاوسنگ نے ججز اور عدلیہ کےملازمین  کو سرکاری رہائش دینے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ  2008  میں وزارت نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ عدلیہ کو سرکاری رہائش گاہیں الارٹ کئے تھے