اسلام آباد (ٹی این ایس) لیفٹیننٹ عصمت اللہ شہید کی نمازِ جنازہ کوئٹہ بلوچستان میں ادا کی گئی’ انہوں نے 3 مارچ 2026 کو خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں جامِ شہادت نوش کیا نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ ، دیگر فوجی و سول افسران اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی لیفٹیننٹ عصمت اللہ نے غیر متزلزل بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قیادت میں جوانوں کو فرنٹ لائن سے لیڈ کیا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نے شہید کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اس مٹی کے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا ہے، جس کی جرات اور قربانی ہمیشہ قوم کے دل میں نقش رہے گی۔ وہ پاکستان کے بہترین سپوت ہیں شہید کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا













