اسلام آباد (ٹی این ایس) امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اورمیزائل حملوں کے خدشات ہیں’ امریکا نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان میں اپنے غیرضروری عملےکو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ‘ امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور اورکراچی میں امریکی قونصل خانوں کے غیرضروری عملےکو پاکستان چھوڑنے کا حکم سکیورٹی خدشات کی بنا پر دیا گیا ہے’ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی’













