راولپنڈی: شادی کی تقریب میں دوسری گلی سے گزرنے کا کہنے پر ملزم نے طیش میں فائرنگ کردی ، 3 افراد زخمی

 
0
361

راولپنڈی ، اپریل 14 (ٹی این ایس):راولپنڈی کے تھانہ آئیر پورٹ کی حدود میں فائرنگ کا ایک  واقع پیش آیا ہے جس میں  3 افراد زخمی  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  واقع اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میں کے منتظمین نے ایک شخص کو دوسری گلی سے گزرنے کا  کہا اور اس پر گر ما گرمی کے بعد ،مذکورہ شخص طیش میں آیا اور فائرنگ کردی ۔

زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔