چمن صادق کرکٹ گراونڈ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کے احکامات پر کام کا آغاز

 
0
1504

کوئٹہ، اپریل 14 (ٹی این ایس):  چمن صادق کرکٹ گراونڈ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کے احکامات پر کام کا آغا کر دیا گیا.  کرکٹ گراونڈ میں آسٹرو ٹرف کے علاوہ تماشائیوں کے لئے کرسیاں اور سایہ دان بنایا جائیگا.  گراونڈ میں ترقیاتی کام پر آئی جی ایف سی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں گراونڈ کی بہتری سے نوجوانوں کے کھیل میں نکار آئیگا.  صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اختر گلفام

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان آل بلوچستان میلہ کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے صادق کرکٹ گراونڈ کو انٹرنیشنل طرز بنانے کے لئے اس کو آسٹرو ٹرف بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی جامع پہناتے ہوئے آئی جی ایف سی کے احکامات پر کام کا آغاز ہوگیا جس سے کرکٹ لورز اور نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے گراونڈ کو آسٹرو ٹرف کے علاوہ تماشائیوں کے بھیٹنے کے لئے اسٹیل کی کرسیاں اور اس پر بائبر کا سایہ دان بنایا جائیگا.  ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اختر گلفام نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم  کا قبائلی نوجوانوں سے محبت اور کرکٹ کے فروغ کے لئے  گراونڈ میں انقلابی اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل طرز کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے نہ صرف کرکٹ کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی جہاں صوبہ کے دیگر مسائل حل کر رہے ہیں وہی کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنے میں مصروف عمل ہے جس کا صادق کرکٹ گراونڈ ایک مثال ہے اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہا ہے. انہوں نے کہا کہ  نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کرکٹ سٹیڈیم کا انٹرنیشنل طرز پر تعمیر میری دلی خواہش تھی نوجوان کھلاڑی بھی ملک و قوم کا نام روشن کر یں. ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ کی تعمیر سے نوجوانوں کی رہنمائی کی گئی ہے وہاں نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب ہونے کی ترغیب دی گئی ہے، سپورٹس انسان میں ڈسپلن پیدا کرتی ہے اور سپورٹس مین معاشرے کا بہترین انسان بنتا ہے. ایف سی  نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، جس پر تمام ضلع کے عوام اور نوجوان آئی جی ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔