فلپائن میں 7.3 درجے شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

 
0
143

منیلا 13 اگست 2021 (ٹی این ایس): فلپائن کے جنوبی صوبے ڈاوائو اورینٹل میں 7.3 درجے شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا اندیشہ ظاہر کر دیا گیا تاہم زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

چینی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ایک بجکر 46 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے صوبے کے جنوبی جزائر کوٹا باٹو اور منڈانائو میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کا مرکزگورنر جنیروسو قصبے سے تقریباً 67 کلومیٹر دور جنوب مشرق کی جانب سطح زمین سے 69 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ بحر الکاہل کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے ہیں۔