ٹرمپ کی دعوت پر پیوتن کا بہت جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کا اعلان 

 
0
467

ماسکو, اپریل 22(ٹی این ایس): روسی صدوولادیمیر پیوتن امریکی ہم منصب ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے ،طابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے تصدیق کی کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے صدر ولادی میرپیوتن کو وائیٹ ہاؤس کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اورصدر پیوتن ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدر کا سو فی صد اتفاق ہے کہ امریکا اور روس ایک دوسرے کے خلاف فوجی تصادم کی طرف نہیں جائیں گے۔