نصف سے زائد برطانوی عوام مہاجرین کے حامی،ہمدردانہ جذبات میں اضافہ

 
0
324

لندن13مئی (ٹی این ایس)ایک تازہ تحقیقی جائزے میں کہاگیاہے کہ برطانوی عوام میں مہاجرین کے ساتھ ہمدردانہ جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ نصف سے زائد برطانوی عوام کی رائے میں برطانوی حکومت کو مہاجرین کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اس جائزے کے مطابق اڑتیس فیصد برطانوی شہریوں کی رائے میں لندن حکومت مہاجرین کی مدد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی جبکہ باون فیصد کے مطابق برطانوی حکومت کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق سن 2017 میں اٹھائیس ممالک پر مشتمل اس بلاک نے نصف ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دی تھی، جن میں سے ساٹھ فیصد کو جرمنی میں پناہ ملی۔