بھارت میں بچوں سے زیادتی پر سزائے موت،آرڈننس منظور 

 
0
375

نئی دہلی, اپریل 22(ٹی این ایس): بھارت میں 12 سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرموں کیلئے سزائے موت جبکہ 16 سال سے کم عمر بچیوں سے زیادتی کے مجرم کے لیے کم سے کم سزا 10 سال سے بڑھا کر 20 سال کرنے کا آرڈننس منظور کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق یونین کیبنٹ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ زیربحث آیا،جس میں 12 سال سے کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے مجرموں کیلئے سزائے موت کی تجویز دی گئی۔یونین کیبنٹ نے بچوں کیساتھ زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا آرڈننس منظور کرلیا جبکہ 16سال سے کم عمر لڑکی سے زیادتی کے مجرم کے لیے کم سے کم سزا 10 سال سے بڑھا کر 20 سال کر دی گئی۔دوسری جانب یونین کیبنٹ اجلاس میں زیادتی کے مقدموں کی تحقیقات اور ٹرائل میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔