ہریانہ میں گائے کا گوشت لیجانے کے شبہ میں ہجوم کا 5افراد پر بدترین تشدد

 
0
690

ہریانہ ،اکتو بر 14(ٹی این ایس):بھارت کے شہر ہریانہ میں ہجوم نے گائے کا گوشت لیجانے کے شبہ میں 5افراد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر ہریانہ میں پیش آیا ۔5افراد بھینس کا گوشت لیجا رہے تھے کہ ہجوم نے انہیں روک لیا اور الزام عائد کیا کہ وہ گائے کو ذبح کر کے اسکا گوشت لیجا رہے ہیں ۔متاثرہ افراد نے ہجوم کو بارہا یقین دہانی کروائی کہ یہ گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا گوشت ہے لیکن ہجوم نے انکی ایک نہ سنی اور انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پانچوں افراد تشدد سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بعد ازاں پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔لیبارٹری روپورٹ کے مطابق بھی وہ گوشت گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا ثابت ہوا ہے ۔یاد رہے کہ بھارت میں عدم براداشت کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے جن میں گاؤ کشی کے الزام میں ہجوم کی جانب سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناناعام بات ہے ۔