واشنگٹن،11اپریل(ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کی مالی معاونت بند کرنے کیحوالے سے قطر کی کوششوں کو سراہا ہے، جس حوالے سے اْنھوں نے تقریباً ایک سال قبل خلیج فارس کے ملک پر شدت پسندی کی حمایت میں اعلیٰ سطح پر فنڈ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کے دوران دیا ۔ٹرمپ نے اوول آفس میں امیر کو بتایا کہ اب آپ اس بات کے ایک بڑے وکیل بن گئے ہیں، جس بات کو ہم سراہتے ہیں۔ بہت سارے ملک دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں اور ہم اسے بند کرا رہے ہیں۔ یہ معاملہ تیزی کے ساتھ رکنے لگا ہے۔امیر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم نہیں کرتے۔ ناہی اْن لوگوں کو برداشت کریں گے جو ایسا کریں گے۔ خطے بھر میں دہشت گردی کے لیے رقوم کی فراہمی کے حوالے سے امریکہ کی کوششوں میں تعاون کرتے رہے ہیں۔