شام کے فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کا بھرپورجواب دیا جائیگا،ایران کا اعلان 

 
0
332

دمشق،11اپریل(ٹی این ایس): ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے مشیرِ اعلی علی اکبر ولایتی نے کہاہے کہ شام کے صوبے حمص میں التیفور کے عسکری فضائی اڈے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ولایتی کا یہ موقف ان کے دمشق کے دورے کے دوران سامنے آیا،ولایتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کارروائی کو شامی فورسز اور مدافعانِ حرم کے خلاف صہیونی جرم قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ یقیناًاس جرم کو جواب دیا جائے گا۔خامنہ ای کے مشیر ولایتی نے شامی فورسز اور اس کے حلیفوں کومشرقی غوطہ میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ ولایتی نے کہاکہ ن فتوحات نے دشمنوں کو چراغ پا کر دیا ہے جن میں امریکا اور اسرائیل سرفہرست ہیں۔ اسی واسطے انہوں نے شامی حکومت پر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگا دیا۔