غیر ملکی نوجوان پر تشدد کرنے والے 4 سعودی شہری گرفتار

 
0
347

جدہ ،نومبر01(ٹی این ایس): ذرائع سے بات کرتے ہوئے سعودی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے شہر کے مشرقی علاقے میں شاپنگ سینٹر کے باہر غیر ملکی نوجوان پر تشدد کرکے فرار ہونے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ریجنل پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رنگ روڈ پر شاپنگ مال کے مرکزی دروازے پر چند افراد نے ایک نوجوان کوجواپنی والدہ کے ہمراہ مال میں جارہا تھا روکا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے ۔

نوجوان کی معمر والدہ نے مداخلت کی تو ملزمان نے اسے بھی دھکا دیا اور فرار ہوگئے ۔ وہاں موجود افراد نے واقعہ کی رپورٹ کی اور لوگوں کی شناخت میں پولیس کی مدد بھی کی ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتا ر کیا جس نے باقی ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی ۔ چاروں ملزمان مقامی ہیں جنہوں نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ جسے انہو ں نے اس شخص پر تشدد اس لیے کیا کہ اس نے اپنی گاڑی سے انہیں راستہ نہیں دیا تھا جس پر وہ غصے میں آگئے اور اس کا تعاقب کیا ۔