سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں لڑائی جاری رکھیں گے، سوڈان کا اعلان 

 
0
527

خرطوم،11اپریل(ٹی این ایس)افریقی ملک سوڈان نے سعودی عسکری اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں نے گھات لگا کر ایک حملہ کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر درجنوں سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کو سعودی عسکری اتحاد کے خلاف اب تک کا ایک بہت بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوڈان نے ابھی تک سرکاری سطح پر اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔