قطر پر یہود مخالف جذبات پھیلانے والوں کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام

 
0
328

دوحہ،13اپریل(ٹی این ایس):قطری حکومت نے یہود مخالف جذبات پر اکسانے والے انتہا پسند مبلغین کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور انھیں ایک طرح سے چھوٹ دے رکھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطری حکومت پر یہ الزام اینٹی ڈیفامیشن لیگ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بلاگ میں عاید کیا گیا ۔اس بلاگ کے لکھاری ڈیوڈ اے وائن برگ نے لکھا کہ دسمبر 2017ء میں ایک مبلغ محمد المریخی نے مسلم دنیا کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ یہود کے خون اور رگوں میں آپ کی دشمنی اور نفرت رچی بسی ہوئی ہے۔انھوں نے یہودی عوام کے یروشلیم اور مقدس سرزمین سے کسی قسم کے تعلق کو بھی مسترد کردیا تھا اورکہا تھا کہ اس حوالے سے ان کا دعویٰ تاریخی طور پر غلط ہے۔انھوں نے یہودیوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے ملنے والی رعایتو ں ی نام نہاد بقائے باہمی سے مطمئن نہیں ہوں گے ۔انھوں نے تمام مسلمانوں پر زوردیا تھا کہ ’’وہ الاقصیٰ سے یہود کے گند کو صاف کردیں۔قطری عالم نے فلسطینیوں کی اسرائیل کی چیرہ دستیوں کے خلاف مزاحمت کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ صہیونیوں کی شیطان کی مدد سے کارروائیوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس بلاگ میں ڈیوڈ اے وائن برگ نے خبردار کیا کہ قطر کی جانب سے مساجد میں مبلغین کو کنٹرول کرنے کے دعووں کے باوجود یہود مخالف جذبات کو پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے اس تحریر میں دو ایک اور علماء کی تقریروں کے بھی حوالے دیے ہیں۔