سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسپین کے شاہ فیلپ ششم سے ملاقات

 
0
353

میڈرڈ ،13اپریل(ٹی این ایس):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسپین کے شاہ فیلپ ششم سے میڈرڈ میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے بیان میں کہاگیا کہ ولی عہد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ہسپانوی حکومت کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں ۔وہ ہسپانوی وزیراعظم ماریانو رخوئے اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے بھی ملے ،ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔