تنگوانی،13اپریل (ٹی این ایس): تنگوانی بلوچستان کے زمیندار نے سندھ کے مزدور کا گھر اجاڑ دیا۔ فروٹ کے باغ مالک چنگیز کرد نے باغ کے منشی اکبر پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے۔ چنگیز کرد نے منشی اکبر کو باغ پے کام کرنے والے مزدورں کے پیئسے تو نہیں دیئے مگر دوکھے سے گھر بلا کر اغوا کر کے اس کو کچھہ روز قید میں رکنے کے بعد سخت تشدد کرکے پولیس کو رشوت دیکر الٹا مزدور اکبر پر ہیں پرچہ کٹوا دیا۔
اور اپنے قید سے نکال کر پولیس کا قیدی بنا دیا۔ مزدوروں کو پئسے نہ ملنے پر مزدوروں کا بلوچستان کے زمیندار چنگیز کرد سے پیئسے لینے کے بجاء سندھ میں منشی اکبر کے گھر میں آکر بیٹھہ گئے۔ اکبر کے بوڑھی باب اور بھائی نے 25 لاکھہ روپئے۔ سود۔ کسی سے گہنے اور کہیں سے موٹر سائیکل پیئمنٹ پر لیکر مزدوروں کو پاک کتاب دیکھا کر توڑا بہت پیئے ادا کئے۔ جس کے وجہ صدمی میں منشی اکبر کا باپ صدورو بھی مر گیا۔ متاثرہ نوجوان کے بھائی اور بوڑھی مان زمیندار چنگیز کے پاس پاک کتاب انصاف کے لیے لے گئے مگر زمیندار کو رحم نہیں آیا، بنا قصور کے نوجوان اکبر قید میں ورثاں ہے میڈیا کا دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان کی بوڑھی ماں اور بھائی نے کہا کہ ہم لوگ بہت غریب ہیں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اکبر چنگیز کرد کے فروٹ کے باغ میں منشی تھا اور میرے بیٹے نے سندھہ کے مزدوروں کو کام پر ر کھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب باغ ختم ہوا تو میرا بیٹا زمیندار چنگیز کے پاس مزدوروں کے پاس پئسے لینے گیا تو زمیندار نے پئسے دینے سے انکار کیا اور میرے بیٹے سے موبائیل فون وغیرہ لوٹ کر اس کو گھر میں قید کر کے ہم لوگوں سے 60 لاکھہ پیسوں کی مانگ کی جس کے بعد ہم لوگوں نے کہا کہ ہم پولیس میں رپورٹ کرینیگے تو اس نے میرے بیٹے پر تشدد کر کے اسے تھانے بند کرادیں۔ اس نے کہا کہ چنگیز کرد با اثر اور پئسے والہ ہے ہم مسکیں اور بے سہارہ ہیں ہم کو تو یہاں کے مزدوروں نے سخت پریشاں کر کے پئسے لیئے جس کے وجہ صدمی میں اکبر کا ابا بھی جانبحق ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ خد راہ ہماری ساتھ انصاف کر کے میرے بیٹے کو آزاد کرا کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے انہونے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس۔ آرمی چیف، آئی جی بلوچستان اور اعلی حکام سے سخت نوٹیس کی اپیل کرتے ہوئے انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔