شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں،فرانس

 
0
531

پیرس،13اپریل(ٹی این ایس):فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس امر کے شواہد موجود ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے اور وہ مناسب وقت پر ان کا جواب دیں گے۔ شامی حکومت نے کلورین گیس سے حملے کیے ہیں ۔انھوں نے ایک مقامی ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایسے نظاموں سے کوئی رو رعایت نہیں برتے گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں ہر چیز اور ہر کام کی آزادی حاصل ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا فرانس شام کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس ہفتے کے دوران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سب سے موثر ردعمل کے بارے میں مسلسل گفتگو کی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ فرانس کشیدگی میں اضافے کی اجازت نہیں دے گا،جس سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے۔