ہالی ووڈ فلم ’’ڈارک کرائمز‘‘11مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

 
0
353

نیویارک ،13اپریل(ٹی این ایس):یوں توہالی وڈ کے معروف کامیڈ ی ایکٹر جِم کیری اکثر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں تاہم اب وہ ایک سنجیدہ کردار میں پراسرار قتل کی گتھی سلجھاتے دکھائی دے رہے ہیں،اسی سلسلے میں ہالی وڈ کی نئی تھرلر ڈرامہ فلم ڈارک کرائمزکاپہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ہدایتکارالیگزینڈروس ایوراناس کی اس فلم کی کہانی ایک بزنس مین کے قتل کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی موت کا طریقہ کار ایک ناول میں تفصیل کی تحریر کیا گیا ہوتا ہے اور کچھ سالوں بعد بزنس مین کا قتل بھی ناول کے مرکزی کردار کی طرح ہو جاتا ہے ۔اس پر اسرار قتل کے زا رسے پردہ اْٹھانے کے لئے نہایت ذہین اورماہر ایجنٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو پہیلی کے انداز میں ہونیوالے قتل کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی جان بھی مشکل میں پھنسا لیتا ہے ۔جان چینگ اوربریٹ ریٹنرکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں نامورہالی وڈکامیڈی اداکارجِم کیری ایجنٹ کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اگاٹا کولیسزا ، شارلیٹ گینز برگ،مارٹن سوکس اوراینا پولینا سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ایکشن ، کرائم اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سا ل11 مئی کوامریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔