سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں سعودی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

 
0
442

ریاض ،اکتو بر09(ٹی این ایس): سعودی عرب میں الباحہ ریجن میں پولیس ترجمان کرنل سعد طراد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک سعودی ڈرائیور کی گاڑی کا کنٹرول ختم ہوجانے پر سیکیورٹی اہلکار گاڑی کی زد میں آگئے اور کچلے گئے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ طراد کا کہنا ہے کہ ڈرائیورنشے میں گاڑی چلا رہا تھا جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایک غیر ملکی عرب شہری بھی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے