کیپٹن صفدر اور مریم نواز اپنے طے شدہ پروگرام کےتحت واپس آئے ہیں، آصف کرمانی

 
0
19971

اسلام آباد،اکتو بر09(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز اپنے طے شدہ پروگرام کےتحت واپس آئے ہیں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے حوالے سے کیپٹن صفدر سے کوئی بات نہیں ہوئی، ان سے میں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں پوچھا۔

آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیاجائےگا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہی مریم نواز کو مشورہ دیاکہ وہ ائرپورٹ سے تشریف لےجائیں۔

کارکنوں کو ہم نےنہیں بلایا، کارکن محبت اورپیار میں ائرپورٹ آئے ۔ اب ان سمجھایا کہ آپ کےجذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن قانونی طریقےکار پرچلاجائےگا۔

آصف کرمانی نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کونیب حکام کہاں لے کر گئے ہیں مجھے نہیں معلوم، نیب کی عدالت نےکیپٹن صفدر کے وارنٹ جاری کئے تھے، تو وہ آج تشریف لے آئے ہیں۔ حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا تھااور اب بھی کریں گے۔