قومی اسمبلی اجلاس، نا موس رسالت ﷺ پر بحث کرنے کا فیصلہ

 
0
385

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): اسپیکرقومی اسمبلی پرویز اشرف نے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ناموس رسالتﷺ پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ایک گھنٹہ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی اور اسپیکر نے حزب اختلاف کو بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ یہ ایمان کا معاملہ ہے۔ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر بحث کے بعد ایوان میں بجٹ پر بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی مذمتی قرارداد بھی منظور کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پیر کو اسمبلی میں بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔