پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

 
0
229

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا جس کا ججم 2700 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔