صدرمملکت ممنون حسین سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات، بالخصوص علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

 
0
307

تجارتی حجم کو بڑھانے اور معاشی تعلقات میں اضافہ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق

: چنگ ڈاؤ، جون 11 (ٹی این ایس):صدرمملکت ممنون حسین سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چنگ ڈاؤ سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤ ں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں جبکہ تجارت، توانائی، سیکیورٹی، ثقافت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطے مستقبل میں تعاون بڑھانے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں اقوام کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع ہیں اور تجارتی حجم کو بڑھانے اور معاشی تعلقات میں اضافہ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔