سندھ کے وزیر اعلیٰ ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 فیصد اضافہ

 
0
1227

کراچی ،اکتو بر 14(ٹی این ایس): سندھ کے وزیر اعلیٰ ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ وزیروں اور مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ وزراء اور مشیروں کی تخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے اضافے کی منظوری دیدی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیروں ‘ مشیروں اور ارکان اسمبلی کی موجیں ہو گئیں۔

وزیروں ‘ مشیروں کی تنخواہوں او ر مراعات میں 150 فیصد اضافہ کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ ‘ سپیکر ‘ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ وزراء اور مشیروں کی تخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہو گی جبکہ جبکہ وزراء اور مشیروں کی تخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہو گی۔ وزارت اعلیٰ سندھ نے وزارت خزانہ کی سمری پر دستخط کر دئیے۔