انسانیت کی خدمت میں آغاخان کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ گورنر سندھ پرنس کریم آغا خان کی کراچی آمد اور قیام، شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے، گورنر سندھ کی پرنس کریم آغا خان سے ملاقات

 
0
1101

کراچی دسمبر 15(ٹی این ایس) گورنر سندھ محمد زبیر نے شعیہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ ، صوبائی وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید، کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سمیت اعلیٰ حکام ، بزنس کمیونٹی ، عمائدین شہر اور آغاخان کمیونٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بوہری کمیونٹی کے سربراہ کے بعد پرنس کریم آغا خان کی کراچی آمد اور قیام، شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے،پرنس کریم آغا خان نے اپنے نظریات ، افکار اور اذکار میں نہ صرف انسانیت کی فلاح وبہبود پر بار بار زور دیا بلکہ اس کا عملی مظاہرہ ہم سب کے سامنے ہے ، سماجی خدمت کے شعبوں میں آغا خان کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے ۔ گورنر ہاؤس میں آمد پر گورنر سندھ نے آغا خان سے ملاقات کے دوران کہاکہ انسانیت کی خدمت میں آغا خان کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے با الخصوص تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی خدمت کے ادارے قابل تقلید ہیں ، انسانیت کی فلاح و بہبود سے ہی فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں آغاخان کمیونٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی ہدایت پر آغا خان فاؤنڈیشن ملک میں سماجی شعبہ میں شاندار خدمات انجام دے رہاہے ۔ اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر نے آغا خان برادری کے روحانی پیشوپرنس کریم آغا خان کی کراچی آمد پر ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کرتے ہوئے انھیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور آغا خان برادری کے رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان اپنی امامت کی60 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آئے ہیں ، اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں جبکہ اپنے دورہ شمالی علاقہ جات میں سرکاری حکام اور آغاخان برادری کے رہنماؤں سے انہوں نے ملاقاتیں بھی کیں ۔