نواز شریف کو نکالنا شاید طے شدہ تھا ۔ہم لڑنا نہیں چاہتے اس سے معاملات خراب ہونگے ،پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے،خواجہ سعد رفیق

 
0
313

کراچی دسمبر 15(ٹی این ایس)  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہوزیر اعلی سندھ کا احترام اپنی جگہ لیکن پیپلز پارٹی نے کراچی یا سندھ کے لیے کیا کیا ۔ کہا جاتا ہے کہکراچی میں سرکلر ریلوے چلائی جائے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے اب تک وزیر اعلی نے سرکلر ریلوے کا پیپر ورک بھی مکمل نہیں کیا۔سرکلر ریلوے باتوں سے نہیں بنے گا۔سرکلر ریلوے کیلیے سندھ حکومت کا ہوم ورک پورا نہیں ہے۔کے پی کے حالات درست نہیں ہیں ۔کچھ لوگوں نے سیاسی کلچر کو گالی کا کلچر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے لوگ اپنے اپنے صوبوں کے حکمران ہیں۔سیٹھوں کا میڈیا خود ٹیکس چوری کرتے ہیں کارکنوں کو تنخواہ نہیں دیتے اور دوسروں کو ایمانداری کا بھاشن دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا مل رہی ہے ۔آج لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پالایا گیا ہے سی این جی اسٹیشن پر قطاریں نہیں ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے ۔نواز شریف کا قصور یہ ہے اس نے چین کی طرف دیکھنا شروع کردیا تو اسکے مخالفوں کو یہ پسند نہیں آیا ۔ہم صبر کا دامن نہیں چھوڑیں گے لڑنا بہت آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صاحب کو پندرہ سال بعد خیال آیا کہ ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔جاوید ہاشمی کی باتوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔

انھوں نے تحریک انصاف کے لیے جو کہا وہ ہم دیکھ رہے ہیں ۔سیاست دان کی ہڈی بہت سخت ہوتی ہے مار کھا کھا کر ہم سخت ہوگئے ہیں ۔نواز شریف نرم انسان لگتے ہیں لیکن موقف پر ڈٹنے والے اور اسٹینڈ لینے والے ہیں ۔نواز شریف کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے اور یہی تکلیف لوگوں کو ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوا شریف کونکالنا شاید طے تھا ، لیکن ہم نواز شریف اور جمہوریت کے ساتھ جڑے ہیں۔پہلے ہم پر الیکشن چوری کرنے ، پھر مودی کا یار ، پھر سیکیورٹی رسک اور اب ختم نبوت کا معاملہ ہم پر ڈالا گیا۔ پولیٹیکل ول ملی تو ہم مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئے۔پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا سکتے تھے دہشت گردی کی آگ میں کے پی کے اور فاٹا جل رہے تھے ۔لا اینڈ آرڈر صرف کراچی میں نہیں بلوچستان میں امن واپس آیا ہے ۔دبئی میں پناہ گزین نے کہا تھا کہ قومی سلامتی پر آئین کو فوقیت دی جائے جو کہ غلط ہے ۔ہم نے سیاسی مصلحت کے بغیر فیصلے کیے آپ دیکھ رہے ہیں ہم بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ فرشتہ جماعت نہیں ہے ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی ۔ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی قائم رہیں گے