کراچی آل پاکستان ملسم لیگ کے رہنماء ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم نے شازیہ بلوچ کو پارٹی کا مرکزی نائب صدر خواتین ونگ مقرر کر دیا

 
0
795

کراچی 23 (ٹی این ایس): کراچی آل پاکستان ملسم لیگ کے رہنماء ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم نے شازیہ بلوچ کو پارٹی کا مرکزی نائب صدر خواتین ونگ مقرر کر دیا اس موقع پر شازیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ قائد جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف صاحب اور سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی انشاء اللہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی بھر پور کوشش کروں گی اور میڈم مہرین ملک آدم کے ساتھ مل کر ان کی سربراہی میں پارٹی کی ترقی اور سربلندی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی اور میں خصوصی طور پر سینئر نائب صدر لالہ قیوم اور شیر عالم خٹک صاحب کی بھی شکر گزار ہوں جنھوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے