جامعات ترمیمی بل ،پاسبان کی آئینی درخواست پر(آج) سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی 

 
0
294

کراچی، اپریل 18(ٹی این ایس):سندھ صوبائی میں اسمبلی میں عجلت میں منظور کردہ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوشنز لاز ترمیمی بل 2018کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست نمبر 2009/2018کی سماعت آج 19اپریل کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوگی ،گذشتہ سماعت پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دورکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو 19،اپریل تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دورکنی بینچ کے سامنے گذشتہ سماعت پر معزز عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء نے پاسبان کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ ابھی اسمبلی میں ایکٹ نہیں بنا ابھی یہ پروپوزڈبل ہے ۔ پاسبان کی جانب سے عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ پروپوزڈبل نہیں بلکہ ڈرافٹٹڈ بل ہے اور خلاف ضابطہ منظور کیا گیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں آج 19اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں قائم میڈیا چوک پر صحافیوں کو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے ۔