وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ سینٹورس مال میں مقدس نوادرات اور متبرکات کی نمائش کا دورہ کیا

 
0
375

اسلام آباد 23 (ٹی این ایس): وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے بزنس کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ سینٹورس مال میں مقدس نوادرات اور متبرکات کی نمائش کا دورہ کیا اور غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول، کنجی بیت اللہ شریف اور دیگر متبرکات کی زیارت کی. تاجر رہنماؤں نے مقدس نوادرات کے ساتھ بھرپور عقیدت کا اظہار کیا اور ان کی زیارت کو روحانی تسکین کا ذریعہ قرار دیا. انہوں نے متبرکات کی نمائش کے انعقاد پر چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان اور سی ای او سردار گروپ آف کمپنیز سردار یاسر الیاس خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اس جذبے کی تعریف کی کہ انہوں نے جڑواں شہروں کے عوام کی روحانی تسکین کیلئے متبرک نوادرات کی زیارت کا موقع فراہم کیا. ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول نہیں جا سکتے، ان حالات میں غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول اور دیگر متبرکات کی زیارت سے لوگوں کو روحانی سکون کے حصول کا موقع ملے گا. انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت اطمینان بخش ہے کہ مال میں کورونا وبا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے. انہوں نے نہایت محفوظ ماحول میں نمائش کے کامیاب انعقاد پر سینٹورس مال کی انتظامیہ کو مبارکباد دی. ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کے ہمراہ نمائش کا دورہ کرنے والے تاجر رہنماؤں میں اعجاز عباسی، اکرم فرید، سہیل ملک، زبیر ملک، خالد جاوید، شوکت مسعود، عاطف اکرام، نوید ملک، رؤف عالم، چودھری نصیر احمد، ظفر بختاوری، کریم عزیز ملک، عامر وحید، احمد وحید، طاہر عباسی، خالد ملک، مسٹرشاہد، طارق صادق، چودھری وحید الدین، محمد احمد، شیخ ندیم، زبیر طفیل، خالد تواب، چودھری مسعود، احمد مغل، ناصر قریشی، زاہد مقبول، اسلم کھوکھر اور خالد چودھری شامل تھے.